سدرہ امین کا بھارت کیخلاف پہلا چھکا
کولمبو ۔۔۔۔۔۔۔
دنیائے کرکٹ میں دو روایتی حریفوں کی جنگ تھم نہ سکی ۔ سری لنکا کے درالحکومت کولمبو میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارتی وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا ۔
ورلڈ کپ کے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہیں اور بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 248 کا ہدف دیا ہے ۔
دوسری اننگز میں جب پاکستان ٹیم کی کی جانب سے اوپنر منیبہ اور صدف نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔ پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا تاہم اس دوران ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ۔۔۔ منیبہ کو رن آوٹ دیا گیا ۔
منیبہ علی کو پہلے ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا کیونکہ ان کا بیٹ واضح طور پر کریز کے اندر تھا، لیکن کچھ دیر بعد امپائر نے فیصلہ بدل کر انہیں آؤٹ دے دیا۔۔۔ پاکستان کی ٹیم نے احتجاج بھی کیا لیکن منیبہ کو گراونڈ سے جانا پڑا ۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے انڈیا کیخلاف پہلا چھکا بھی مارا گیا ۔ یہ چھکا سدرا امین نے مارا ۔
اس سے پہلے ٹاس کے دوران دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ہینڈ شیک بھی نہیں کیا ۔ جس پر شائقین کرکٹ سخت ناسپندید گی کا اظہار کررہے ہیں ۔ اس سے پہلے ایشیا کپ میں پاکستان اورانڈیا کے درمیان کھیلے گئے تین میچز میں بھی سوریا کمار اور سلمان آغا نے ہاتھ نہیں ملایا تھا ۔ حتی کہ ٹرافی جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم ٹرافی وصول کرنے بھی نہیں آئی ۔۔ یوں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میں بھی تنازعہ جاری ہے