سیئر صحافی اور جیو نیوز کے رپورٹر وقار ستی کا اہم انکشاف
اسلام آباد ۔۔۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سرد جنگ میں شدید گرمی آگئی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیانات کے بعد دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان تناو دن بدن بڑھ رہا ہے ۔ بات یہاں تک پہنچ گئی کہ آج بھی پیپلز پارٹی نے نہ صرف سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے واک آوٹ کیا بلکہ اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں ۔۔۔ اور تو اور اب صحافیوں کو بھی اس معاملے میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔۔
سینئر صحافی وقار ستی نے ایکس پر ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس پر یقین نہیں آتا ہے ۔ انہوں ایکس پر طویل پوسٹ شیئر کی ۔
انہوں نے لکھا ہارٹ اٹیک کے بعد چاہتا ہوں کہ زندگی کے معاملات کو جتنا پرسکون رکھ سکوں بہتر ہے اس لیے یہ شئیر کررہا ہوں۔ کل ایک صاحب نے آفر کی کہ دس لاکھ روپے لے لیں اور ایک ٹوئٹ کردیں ۔ گوکہ میں نے منع کردیا کہ یہ کام نہیں کرتا نہ کبھی کیا ہے مگر آپ کے ساتھ اس سازش کو شئر کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ چاہتے تھے کہ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ٹوئٹ کروں اور اُن کے کامیاب BISP پروگرام اور انقلابی سولر پروجیکٹ کو ایک ناکام اور فراڈ پراجیکٹ ثابت کرنے کی کوشش کروں ساتھ یہ بھی کہوں کہ پیپلز پارٹی ایک نااہل اور کرپٹ جماعت ہے۔ کیوں کہ میں پیپلز پارٹی کی بیٹ کرتا ہوں اس لیے وہ مجھے استعمال کرنا چاہتے تھے ۔جب میں نے منع کیا تو مجھے زیادہ پیسوں کی بھی آفرز دی گئیں ۔
https://x.com/waqarsatti/status/1975215845392666855
وقار ستی نے پوسٹ میں مزید لکھا مجھے نہیں معلوم پیپلز پارٹی کے ہر اچھے کام کو بدنام کرانے کے پیچھے کون ہے مگر جتنا میں پیپلز پارٹی کو جانتا ہوں اس سے زیادہ غریب پرور جماعت کوئی اور نہیں ۔ سازش کرنے والی مافیا سے بھی درخواست کروں گا کہ خدا کے لیے اب پاکستان کو آگے بڑھنے دیں اور اپنے فائدے کے لیے آپس میں نفرتیں پیدا نہ کرائیں ۔ساتھ اگر کوئی پیسے لے کر پیپلز پارٹی یا کسی بھی سیاسی جماعت کے اچھے کاموں کے خلاف بات کررہا ہے تو یہ بھی ملک کے لیے اچھا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ،جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر جمہوری جماعتیں پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ان ہی سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے اور ان کا اتحاد ہی کامیاب پاکستان کی علامت ہے۔ میڈیا کے دوست چند روپوں کی خاطر بکنے کے بجائے سچ بولیں اور دنیا کو سچ دکھائیں گے تو ہی میڈیا کااحترام باقی رہے گا۔۔۔۔