عوامی ایکشن کمیٹی کے50رہنماوں کو ملک چھوڑنےکی پابندی کا سامنا
ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے آزاد کشمیر میں حالیہ احتجاج میں شریک عوامی ایکشن کمیٹی کے 50 ارکان پر ملک چھوڑنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ ان افراد کے نو فلائٹ لسٹ میں شامل کر دیے گئے جبکہ ان کے پاسپورٹ بھی اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر بلاک کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کے مبینہ مشکوک روابط اور پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ جن رہنماؤں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں راجہ امجد، شوکت نواز میر، انجم زمان اور عمر نزیر کشمیری شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دیگر رہنماؤں، سیاسی کارکنوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے رضا کاروں کو بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق پرتشدد احتجاج میں ملوث دو ہزار افراد کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے، جن کے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ جلد بلاک کیے جائیں گے۔