مشتاق احمد خان نے اسرائیل سے واپسی کے بعد اہم اعلان کردیا
اسلام آباد ۔۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کو خیر آباد کہہ دیا ۔ انہوں نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا ہے کہ گذشتہ تین برس سے ایسے حالات بن گئے تھے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ چلنا مشکل ہوگیا تھا اس لیے 19 ستمبر کو جماعت اسلامی سے استعفی دے دیا تھا۔ اصل چیز مشن ہے ، تنظیم صرف تدبیر ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں ماہ رنگ بلوچ ، علی وزیر ، منظور پشتین سے ملنا چاہتا ہوں۔ میں عمران خان کے فری ٹرائیل کی بات کرنا چاہتا ہوں۔
مشتاق احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی کسی جماعت میں فریڈم آف ایکسپریشن نہیں ہے۔ ان کی سوچ محدود ہے۔ میں فلسطین کے لیے ملک بھر میں ایک لالھ کمیٹیاں بناؤں گا اور کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کا سارا کریڈیٹ یورپ کے عوام کو جاتا ہے ۔ یورپ کے شہریوں نے وہ کام کیا جو مسلم دنیا بالکل نہ کر سکی ۔