باغ ڈیجیٹل میڈیا کلب کے نو منتخب عہدیداران
باغ ۔۔۔
باغ ڈیجیٹل میڈیا کلب کے انتخابات گزشتہ روز منعقد ہونا تھے ، تاہم متفقہ طور پر ایک ہی پینل کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے، جس کے بعد تمام امیدواران کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا۔ حسام خورشید بلامقابلہ سرپرست اعلی اور ارشاد بٹ صدرمنتخب ہوگئے ۔ ارسلان خورشید سینئر نائب صدر،طاہر مغل جنرل سیکرٹری اور مزمل رانا ڈپٹی جنرل سیکرٹری بن گئے ۔
میڈیا کلب کے سیکرٹری مالیات راجہ سجاد ،سیکرٹری اطلاعات وقار اختیار اور نائب صدر طاہر عزیز ہوں گے ۔ انتخابات کے دوران الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر صحافی سید عامر علی گردیزی نے انجام دیے۔ اس موقع پر سینئر ترین صحافی اور سابق صدر سجاد شہید پریس کلب باغ، سید زاید گیلانی بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔
کشمیر جرنلسٹس فورم نے باغ ڈیجیٹل میڈیا کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک بادی ہے ۔ صدر عرفان سدوزئی اور سیکرٹری مقصود منتظر نے نومنتخب باڈی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے صدر ارشاد بٹ اور اس کی کابینہ آزاد صحافت اور خطے کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی بھر پور کوشش کریں گے ۔