مظفر آباد۔۔۔
وفاقی حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور آزاد کشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا اجلاس وزارتِ امورِ کشمیر میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور عوامی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔
https://www.facebook.com/reel/1486519952582287
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجنیئر امیر مقام نے کی، جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، سیکریٹری امورِ کشمیر ظفر حسن، چیئرمین رابطہ بورڈ سردار طارق اور ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر و عمر نذیر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایکشن کمیٹی سے ہونے والے معاہدے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے متعلقہ محکموں کو معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اگلا اجلاس 15 نومبر کو مظفرآباد میں منعقد ہوگا۔