اسلام آباد ۔۔گزشتہ روز ہونے والے وفاقی وزراء اور ایکشن کمیٹی نمائندگان کے جائزہ اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے
اعلامیہ کے مطابق وزارت امورِ کشمیر و سیفران میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی معاہدے پر عملدرآمد کا اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی وزراء کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر حکومت و ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سابقہ احتجاج سے متعلق تمام امور پر معاہدے کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی گئی،۔ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر کو آئی جی و افسران کو احکامات جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔
مذاکراتی ٹیم اور ایکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس،معاملات آگے نہ بڑھ سکے
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر فیصلہ آئندہ سات روز میں کیا جائے گا۔شہداء و زخمیوں کے معاوضے کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔ایکشن کمیٹی دو روز میں متاثرین کی فہرست فراہم کرے گی ۔
جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کا معاملہ وزیر اعظم کے ساتھ فوری اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اظہر کی تقرری کا مسئلہ چیف سیکریٹری کے ساتھ الگ سے اٹھایا جائے گا۔اظہر کا مسئلہ شوکت میر اور چیف سیکریٹری باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔یو ایس ایف کمپنی کے سی ای او کی جلد تقرری کی یقینی بنائی جائے گی۔ ایکشن کمیٹی کی 9 رکنی فہرست میں سے 3 نمائندے ہر اجلاس میں شامل ہوں گے۔ عملدرآمد کمیٹی کا اگلا اجلاس 15 نومبر سے قبل مظفرآباد میں منعقد ہوگا۔آئندہ اجلاس کا ایجنڈا پیشگی تمام اراکین کو فراہم کیا جائے گا