اسلام آباد ۔۔۔ راو رضوان
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی کوایک اور بڑی کامیابی مل گئی ۔ راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئیں ۔ وفاق میں ہم قدم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں بھی ساتھ چلنے کا اعلان کردیا ہے ۔۔۔ موجودہ سیٹ اپ کو ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ۔۔۔ ن لیگ بھی ساتھ دے گی ۔۔۔ مگر نئی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی
ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں مسلم لیگ کی تین رکنی ٹیم نے ملاقات کی ۔ رانا ثنا اللہ اور امیر مقام بھی شامل تھے ۔ ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی کےبلاول بھٹو اور صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری یاسین اور فیصل ممتاز راٹھور بھی موجود تھے
بڑی میٹنگ میں طے پایا کہ مسلم لیگ ن موجودہ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دے لیکن حکومت کا حصہ نہیں بنے گی
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرکی موجودہ حکومت بحران کا سبب بنی ہے۔۔عدم اعتماد کیخلاف اسے ختم کیا جائے گا ۔۔راجہ پرویز اشرف بولے جو معاہدہ ایکشن کمیٹی سے کر کے آئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے نمبرز پوری کرچکی ہے۔ م نیا وزیر اعظم کون ہوگا اس کا اعلان بلاول بھٹو کریں گے۔۔ وزیر اعظم کے لیے چوہدری یسین کا نام فیورٹ ۔سردار یعقوب اور چوہدری لطیف اکبر بھی دوڑ میں شامل ہیں