
آزاد کشمیر میں احتجاج اور مظاہرے روکنے کیلئے حکومت آزاد کشمیر بڑا اعلان کرنے والی ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت بجلی کی قیمیت میں فی یونٹ آٹھ روپے کمی کرنے کیلئے تیار ہوگئی جبکہ آزاد کشمیر میں بھی آٹے پر گلگت بلتستان کے برابر سبسڈی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا امکان ہے ۔
البتہ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق اپنے40 وزراء کی مراعات میں کمی، بیوروکریسی ،سابق صدور و وزیراعظم، حاضر سروس و ریٹائرڈ ججزاور لینٹ افسران کی مراعات میں کمی پر فی الحال تیار نہیں ہیں
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نےآزادکشمیر حکومت کے اور اپنی پارٹی کے زمہ داران کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے