
اسلام آباد
ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا کم سے کم 2 ہزار 53 روپے زیادہ سے زیادہ 2 ہزار 133 روپے میں دستیاب جبکہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسطاً 3 ہزار روپے میں دستیاب تھا
راولپنڈی میں بھی آٹے کی کم سے کم قیمت 2053 زیادہ سے زیادہ 2133 روپے ہے جبکہ گزشتہ ماہ آٹے کی اوسطاً قیمت 2 ہزار 960 روپے تھی،رپورٹ کے مطابق گجرانوالہ میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی اوسطاً قیمت 1860 روپے ہے جبکہ گزشتہ ماہ آٹے کا 20 کلو تھیلا اوسطاً 2 ہزار 8 سو میں دستیاب تھالاہور میں 20 کلو آٹے کی اوسطاً قیمت اب 1 ہزار 9 سو روپے جبکہ گزشتہ ماہ 2 ہزار 8 سو روپے تھی
ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ میں 1850 ،فیصل آباد میں 19 سو روپے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب ہے جبکہ دونوں شہروں میں گزشتہ ماہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسطاً 28 سو روپے میں دستیاب تھا،سرگودھا میں 20 کلو آٹے کی رواں ہفتے اوسطاً قیمت 2 ہزار گزشتہ ماہ اوسطاً 28 سو روپے تھی
ادارہ شماریات کے مطابق دیگر شہروں کی نسبت کراچی میں آٹا رواں ماہ بھی مہنگا دستیاب ہےاور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسطاً قیمت 2 ہزار 3 سو روپے ہے،اسی طرح سے حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اوسطاً 22 سو سکھر میں 19 سو میں دستیاب ہے