
اسلام آباد
وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس لے لیا۔ حکومت نے خفیہ معلومات اور دستاویزات کو افشا کرنے والوں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کاروائی کا فیصلہ کرلیا ۔
حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر خفیہ دستاویزات کی کھلے عام تشہیر کا نوٹس لیا ہے ، وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں، خفیہ معلومات یا دستاویزات کے افشاء کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔