اسلام آباد ۔محمد وصی شاہ
سوئی ناردرن گیس کے زیر اہتمام چار روزہ سالانہ کھیلوں کا آغاز ہوگیا ۔۔ اسلام آباد میں سپورٹس گالہ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی ۔سوئی ناردرن گیس ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فیصل اقبال نے چار روزہ سالانہ کھیلوں کا افتتاح کیا۔
https://www.facebook.com/reel/803078009184363
افتتاحی تقریب اسلام آباد میں لیاقت جمینیزیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ ممبر پاکستان اسپورٹس بورڈ میجر جنرل عرفان ارشد نے تقریب میں شرکت کی ۔ جبکہ صدر اسپورٹس سیل امتیاز محمود نے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔۔ ایونٹ میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، والی بال اور ایتھلیٹکس شامل ہیں ۔ سوئی ناردرن ہیڈ آفس سمیت 23 ریجنل ٹیمز کی 371 مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ فیصل اقبال نے خواتین کھلاڑیوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کھیلوں سے ٹیم ورک اور کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔۔
افتتاحی تقریب میں کمپنی کی سینئر مینجمنٹ اور سی بی اے یونین کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔ اسپورٹس گالا 9 سے 12 نومبر تک اسلام آباد میں جاری رہے گا