انتظامیہ کے مطابق موٹرسائیکل پر اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ اصل نمبر پلیٹ لگی ہونا لازمی ہے، جبکہ ایم ٹیگ متعلقہ عملہ خود موٹرسائیکل پر چسپاں کرے گا۔
اسلام آباد میں موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کی مہم جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے نئے ترمیمی قواعد جاری کر دیے ہیں۔
نئے قواعد کے مطابق موٹرسائیکل پر ایم ٹیگ لگوانے کے لیے مالک کی موجودگی کی شرط ختم کر دی گئی ہے، تاہم موٹرسائیکل کے اصل کاغذات کا ہمراہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایم ٹیگ لگوانے والے فرد کا شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل نمبر فراہم کرنا بھی ضروری ہوگا۔
انتظامیہ کے مطابق موٹرسائیکل پر اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ اصل نمبر پلیٹ لگی ہونا لازمی ہے، جبکہ ایم ٹیگ متعلقہ عملہ خود موٹرسائیکل پر چسپاں کرے گا۔
قواعد کے تحت شہری کو ایم ٹیگ کی گمشدگی یا خراب ہونے کی صورت میں فوری اطلاع دینا ہوگی، اور ہیلپ لائن 1313 پر رابطہ کر کے دوسرا ٹیگ مفت حاصل کیا جا سکے گا۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ چوری شدہ یا غیر مجاز ایم ٹیگ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔