فیصل راٹھور آزاد کشمیر اسمبلی کے نئے قائد ایوان بن گئے
مظفرآباد۔۔۔خصوصی رپورٹ
آزاد کشمیر سیاسی تبدیلی کے ساتھ ہی تیر چل گیا ۔۔ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے متحرک رکن اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور 36 ووٹ لکر وزیر اعظم منتخب ہوگئے ۔۔ دو ووٹ خلاف پڑے، مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ۔ نئے وزیراعظم کا حلف کل متوقع ہے۔ مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں
اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ تحریک سردار جاویدایوب،چوہدری قاسم مجید نے دیگرنے پیش کی جس میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا۔
https://x.com/i/status/1990407795942760610
ایوان میں ووٹنگ کے دوران فیصل ممتاز راٹھور کو 36ووٹ ملے جب کہ مخالفت میں 2ووٹ ڈالے گئے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے سادہ اکثریت27 ووٹ درکار تھے، تحریک میں مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ۔۔
فیصل ممتاز راٹھور موجودہ اسمبلی کے چوتھے جبکہ آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم بن گئے ۔ وہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔۔ حلف برداری میں پیپلز پارٹی پاکستان کی مرکزی قیادت کی شرکت کا امکان ہے۔ نئی کابینہ 20 وزرا پر مشتمل ہوگی
نئی حکومت کو دو بڑے سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، ایکشن کمیٹی کے معاہدوں پر عملدرآمد نئی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے ، مسلم لیگ نون کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر عملدرآمد بھی نئی حکومت کے لیے کڑا امتحان ہے۔