اسلام آباد ۔۔۔ دی مائنڈڈاٹ پی کے
مشرقی وسطی کی جنگ کے باعث دنیا میں پٹرول بحران کا خدشہ بڑھنے لگا ۔ پاکستان کو توانائی بحران سے بچانے کیلئے وفاقی حکومت نے کمر کس لی ہے اور کفایت شعاری مہم کے تحت اہم اعلانات کردیئے ہیں ۔۔ وزیر اعظم نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کاران پابندیوں سے مستثنیٰ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات ، توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی دکانیں، بازار،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔خیبر پختونخوا میں بازار، مارکیٹس رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اسلام آباد کو زیرلے گیس سے بچانے کا مشن ،ٹریفک پولیس الیکٹرک گاڑیاں چلائی گی
بیکری، ریسٹورنٹ تندور،اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات دس بجے بند کی جائیں گی۔میرج ہالزاور مارکیز بھی رات 10 بجےتک کھلی رہیں گی ۔ نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے رات کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہوگی ۔میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کاران پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے ۔
وزیراعظم نے گلگت شہر اور مظفرآباد میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لئے مفت فراہم کرنے کا اعلان بھی کردیا ۔ کہا تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی ۔ قومی اہمیت کے ان اہم معاملات میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا امید ہے سندھ حکومت بھی جلد مشاورت سے اس فیصلے میں شامل ہوگی۔