صحافی وطن زیب یوسفزئی پر قاتلانہ حملہ
اسلام آباد (تنویر احمد) – صحافی وطن زیب یوسفزئی قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔ حملہ دارالحکومت اسلام آباد میں اُس وقت ہوا جب وہ اپنے دفتر سے واپس آرہے تھے ۔ نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، وطن زیب یوسفزئی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
وطن زیب یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے۔ ہم ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔