آزاد حکومت کی 20 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
مظفرآباد ۔۔۔
آزاد کشمیر میں جیالہ راج قائم ہوگیا ۔۔۔ بیس رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ سے حلف لیا ۔ حلف اٹھانے والوں میں اٹھارہ وزیر اور دو مشیر شامل ہیں۔

نئے وزراء میں سردار جاوید ایوب، میاں وحید، جاوید بڈھانوی، ملک ظفر، دیوان چغتائی، چوہدری ارشد، قاسم مجید شامل ہیں ۔۔ ضیا القمر، چوہدری رشید، نبیلہ ایوب، رفیق نیئر، یاسر سلطان، بازل نقوی، عامر یاسین ،محمد حسین، چوہدری اخلاق، فہیم اختر ربانی اور علی شان سونی بھی وزیر بن گئے ۔۔
فہد یعقوب اور احمد صغیر نے بطور مشیر حلف اٹھایا ۔۔ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے مشیروں سے حلف لیا۔
https://www.facebook.com/reel/1606756987156117
تقریب حلف برداری میں سابق صدر سرداریعقوب ، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس ، چیف سیکرٹری، انسپکرجنرل پولیس، سیکرٹریز حکومت اور پیپلزپارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ایکشن کمیٹی سے معاہدے کی خلاف ورزی
بیس رکنی کابینہ حکومتِ پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق تشکیل دی گئی ۔کابینہ میں کسی بھی مہاجر رکن اسمبلی کو شامل نہیں کیا گیا
ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ کی تعداد 20 اراکین تک محدود رکھنی تھی۔۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کابینہ 20 اراکین تک محدود رکھنے کی شق پوری کی ۔معاہدے میں طے تھا کہ کابینہ آزاد کشمیر کے 33 منتخب حلقوں سے تشکیل دی جائے گی ۔کابینہ کی تشکیل میں 33 منتخب حلقوں کی شق پر عمل نہیں کیا گیا ۔ٹیکنوکریٹ کی نشست سے چوہدری رفیق نیئر کی شمولیت معاہدے سے انحراف، خواتین کی مخصوص نشست سے نبیلہ ایوب کو شامل کرنا بھی معاہدے کے خلاف ہے ۔دو غیر منتخب افراد احمد صغیر اور فہد یعقوب کو مشیر لگانا بھی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا معاہدے کی خلاف ورزی جلد رد عمل دے گی ۔۔