نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر گاہکوں سے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر تشدد
اسلام آباد میں تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میںمساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔جہاں ایک مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر گاہکوں سے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بال کاٹ کر گنجا کردیا۔
یہ واقعہ ایک مقامی مساج سینٹر "SK” میں پیش آیا، جہاں صبی، دلویز اور ارمان خان نامی افراد کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے لڑکی پر تشدد کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کی دھمکیاں دیں۔۔
علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تھانہ لوئی بھیر پولیس نے ملزمان کو عارضی طور پر حراست میں لیا، مگر مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا۔۔۔
دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا ہے کہ دو خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتار عملے سے تحقیقات جاری ہیں ۔