اسلام آباد ۔۔ برطانیہ میں پاکستانی اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والے پاکستانی شہریوں کی شامت آگئی ۔ محسن نقوی نے پراپیگنڈہ کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو فراہم کر دیئے
https://www.facebook.com/reel/882887531066446
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ دونوں نے برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت کی ۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لئے مسلہ ہے۔ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف بہتان اور ہرزہ سرائی کی کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔