قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم
او سی ۔۔۔ مقصود منتظر
پاکستان کی قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم کردیا گیا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون ، وفاقی وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اورحریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی سمیت دیگر کشمیری رہنما شریک تھے۔
https://www.facebook.com/reel/3782257578735281
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ، پاکستان کشمیریوں کی اخلافی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے کا ۔ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستانی قوم کا موقف یکساں ہے ۔ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

کشمیر کارنر میں شہدائے کشمیر کی نایاب تصاویر اور جدوجہدِ آزادی کشمیر اور کشمیر کے تاریخی پس منظر پر مشتمل کتب رکھی گئی ہیں۔ کشمیری جدوجہدِ آزادی سے متعلق تاریخی دستاویزات، کتب اور معلوماتی مواد بھی رکھا گیا ہے۔ سپیکر نے کہا ہے کہ کشمیر کارنر کا قیام مسئلہ کشمیر کے بارے میں آگاہی اور معلومات کی فراہمی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگاکشمیر گیلری اراکینِ پارلیمنٹ اور نوجوان نسل کو کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور قربانیوں سے آگاہی کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔
شرکائے تقریب نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کشمیری قیادت نے قومی اسمبلی کی جانب سے کشمیر کارنر کے قیام کو سراہا۔ رانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ کشمیر گیلری کا قیام اسپیکر قومی اسمبلی کا احسن اقدام ہےکشمیر کارنر کے قیام سے پارلیمنٹیرینز اور محققین کو مستند معلومات تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی لائبریریوں میں بھی کشمیر کارنر قائم کیے جائیں گے۔۔