اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 5.90 فیصد تک کمی کر دی
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں پانچ اعشاریہ نوے فیصد تک کمی کر دی ہے۔ اس حوالے سے اوگرا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے سسٹم پر ایل این جی 0.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کے لیے سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے نومبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.97 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔ دسمبر میں قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔