
کراچی میں میٹرک کے امتحانات کےدوران کئی امتحانی مراکز میں بجلی غائب رہی، شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے امتحان دینے والے طلبا کا براحال ہوگیا۔ میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے نوٹس لے لیا۔ لوڈشیڈنگ سے طالبات کی بیہوشی اور حالت غیر ہونے کی خبروں پر ناصر حسین نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔