
وزیر اعظم شہباز شریف نےمسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ شہباز شریف نےاستعفی پارٹی قائد قاید کو ارسال کردیا۔ شہباز شریف نے دو روز قبل پارٹی قائد کو مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے اجلاس میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کی قرار داد بھی پاس کررکھی ہے۔ مسلم لیگ ن 18 مئی کو نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔ وزیر اعظم کے استعفی کے بعد قوی امکانات ہیں کہ نواز شریف کو صدر مسلم لیگ ن بنایا جائے گا۔پارٹی کی مجلس عاملہ 18 مئی کو نواز شریف کو صدر نامزد کرے گی، 28 مئی کو پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں مجلس عاملہ کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی،