ہیلتھ کارڈ
اسلام آباد ۔ آزاد کشمیر کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے ،، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک اور اہم مطالبہ حکومت نے پورا کرلیا ۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے ہیلتھ کارڈ دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ ایک کروڑ سے زائد رہائشی اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ 40 ارب روپے کا پی سی۔ون منظور کیا گیا ہے، جو 30 جون 2027 تک نافذ العمل رہے گا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی صدارت اس سلسلسے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ سیکریٹری صحت اور سی ای او ایس ایس پی سمیت دیگر اراکین نے اس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے یو ایچ سی ماڈل کے تحت تمام مستقل رہائشی فیملیز کے لیے مفت علاج کی بحالی کا بھی جائزہ لیا۔
ہیلتھ کارڈ سروسز 16 جنوری سے فعال ہوں گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ معیار، کارکردگی اور مریضوں کے وقار کو یقینی بنائے گا۔