چودہ اگست کو قائد اعظم کی تصویر اشتہار سے کیوں غائب ہوئی
اسلام آباد۔۔وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ کابینہ نے ای سی سی کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی،
وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری پر پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کی منظوری دے دی،کابینہ اجلاس میں وزارت صحت کی سمری پر نئے میڈیکل کالجز کے قیام کا ایجنڈا بھی زیر غور آیا۔ کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی پرائیویٹ حج سمری کابینہ کمیٹی کو بھیج دی، کابینہ کمیٹی توانائی کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دے دی گئی،
وفاقی کابینہ نے حالیہ دہشتگردی کی سخت مذمت کی۔ بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں پر وزیراعظم نے کابینہ سے خصوصی خطاب کیا ۔ انہوں نے پاک افواج کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے تک دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،