اسلام آباد ۔۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پارلیمنٹ میں جاری دھرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کے شرکاء کو مختلف اقسام کے پراٹھے پہنچائے گئے۔ یہاں پر ایسے لوگوں کو بھی پہنچایا گیا جو پارلیمنٹیرینز نہیں تھے۔ مسلح افراد کو پارلیمنٹ لاجز تک پہنچایا گیا جہاں فیملیز موجود تھی۔ اس طرح کے اقدامات سے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا
انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد نئی ایس او پیز اور ہدیات جاری کی گئی ہیں۔ہمارا ان بزدلوں سے واسطہ ہے جو مساجد اور امام بارگاہوں کو نہیں چھوڑتے۔
https://www.facebook.com/reel/1675744867120842/?s=single_unit
وزیر مملکت نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹس سپریم کورٹ پہنچ چکی ہوں گی۔ بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور رپورٹس تسلی بخش ہیں۔ عمران خان کی جوانوں جیسی نظر ہے وہ دیکھ رہے ہیں اور پڑھ رہے ہیں۔ ڈرنے دینے والوں کو مایوسی ہوئی ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ بچ گئی ہے ان کی سیاست نہیں رہی اور یہ چاہتے ہیں کوئی حادثہ ہو جائے ان کا احتجاج ناکام ہو چکا ہے،اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلی بھی تبدیل کر کے دیکھ لیا