
مالدیپ 2027 تک دنیا کا پہلا فلوٹنگ شہر آباد کیا جائے گا۔شہر بسانے کے لیے تحقیق 2009 میں شروع ہوئی تھی ،
پام جمیرا کے بعد پانی پر بنایا جانے والا یہ دوسرا شہر ہو گا لیکن پام جمیرا مٹی اور پھتروں مدد سے بنایا گیا لیکن کہ کشتنی نما بڑے بڑے لاگز کی مدد سے بنایا جائے گا۔ دارالحکومت مالے کے قریب ایک جھیل میں 5,000 کم بلندی پر تیرتے مکانات کے ساتھ ساتھ دکانیں، ریستوراں، ایک اسکول اور ایک ہسپتال شامل ہوں گے۔ اس پراجیکٹ کو واک ویز کے ذریعے آپس میں جوڑا جائے گا اور 500 ایکڑ پر پورا شہر بھی انٹر لنک ہو گا۔ماحول دوست اور پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ، اس شہر کا مقصد سمندر کی سطح میں اضافے کے ساتھ ہی مالدیپ کے باشندوں کے لیے زندہ رہنے کے قابل مستقبل فراہم کرنا ہے۔