لائیو شو میں پروفیسر محمد حفیظ نے ثقلین مشتاق کی بولتی بند کر دی۔
ایک شو کے دوران ثقلین مشتاق نے کہا کہ ابرار کو باہر کرنا ٹھیک ہے کیونکہ شاداب خان آل راؤنڈر ہے۔حفیظ نے جواب دیا کہ شاداب کا ٹیم میں کردار کیا ہے۔
ثقلین نے جواب دیا کہ اس نے بیٹنگ سے میچز جتوائے ہیں شاید وہ نیمبیا والے تھرڈ کلاس میچ کی بات کر رہا ہے۔پروفیسر حفیظ نے کہا کہ اس کا ٹیم میں کام باؤلنگ کرنا ہے اگر وہ باؤلنگ نہیں کروا سکتا تو اس کے رنز کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
پروفیسر نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں شاداب سے بڑا آل راؤنڈر تھا لیکن میرا کپتان کہتا تھا کہ مجھے تمہاری بیٹنگ کی ضرورت ہے اگر تم رنز نہیں کرتے تو تمہارے 4 اوور یا 10 اوور میرے کسی کام کے نہیں۔
سوشل میڈیا پر ویل ڈن پروفیسر محمد حفیظ کا ٹرینڈ چل رہا ہے ،لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ نے آج لائیو شو میں سچ اور حق بات کی وہ بھی ثقلین مشتاق کے منہ پر اور ویسے ثقلین مشتاق کو بھی تھوڑی شرم آنی چاہیے اتنی گھٹیا باؤلنگ کے باوجود داماد کی سائیڈ لے رہا ہے۔