آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو اچھی طرح جانتی ہے، یہ جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے
مظفر آباد
متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جراتمندانہ شہادت ملت اسلامیہ مظلومہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ شہید خامنہ ای عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کی علامت اور استعارہ تھے۔
سید صلاح الدین احمد نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای بے انتہا بیباکی ،جراتمندی ،حق گوئی اور استقامت کا کوہ گراں تھے ۔شہید رہنما مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کے بہی خواہ تھے ۔فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے براہ راست جدوجہد میں مصروف تھے ۔یہی وجہ ہے کہ یہود ہنود دونوں ان سے خائف تھے ۔تاہم اس حقیقت کا بھی اعتراف کرنا پڑے گا کہ شہید خامنہ ای اور دیگر ایرانی قیادت کی شہادت میں دشمن سے زیادہ ملی غداروں کا کردار نمایاں ہے ۔کشمیری آزادی پسند عوام اور تحریک آزادی کی مسلمہ قیادت شہید رہنما کی جدائی سے گہرے صدمے میں ہے تاہم ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ کہ شہید ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ جدوجہد اور استقامت کا نام ہے اور ان کی شہادت سے ہزاروں خامنہ ای جنم لیں گے ۔
سید صلاح الدین احمد نے شہید رہنما اور دیگر شہدائے ایران کی بلندی درجات کی دعا کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی ۔
سید صداقت حسین