
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں 16 ریاستوں سے تقریبا 25 کے قریب خواتین اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر طالب علموں سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خؤاتین ٹیچرز اپنے طالبعلموں کو نامناسب تصاویر بھی بھیجتی ہیں ،جو ثبوت کے طور پر سامنے لائی گئی ہیں ۔
امریکہ میں گزشتہ سال تقریبا 16 ریاستوں میں پچیس کے قریب خواتین اساتذہ کو گرفتار کیا گیا جو طالبعلموں کو جنسی ہراساں کرتی تھیں ۔نیو جرسی کی جیسیکا سواکی کو برہنہ حالت میں گاڑی سے گرفتار کیا اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ امریکی شہر نبراسکا سے 45 سالہ ایرین وارڈ کو بھی اپنے سٹوڈنٹ کے ساتھ پکڑا گیا۔اب انہیں بھی جرم کے حوالے سے قانونی کاروائی کا سامنا ہے۔اسی طرح کے کئی کیسز مختلف ریاستوں میں رپورٹ ہو رہےہیں جو والدین کے لیے نہایت پریشان کن ہیں ۔