اسلام آباد۔ دی مائنڈ ڈاٹ پی کے
کشمیر جرنلسٹس فورم (کے جے ایف) کے سابق جوائنٹ سیکرٹری اور سینئر صحافی عابد ہاشمی کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین (I-10) میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد میت ان کے آبائی علاقے کوٹ تڑالہ ڈنہ، ضلع مظفر آباد روانہ کر دی گئی ہے، جہاں آج ہی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں صحافتی، سیاسی اور سماجی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ حافظ عتیق الرحمن اعوان الازہری نے پڑھائی۔ شرکاء میں درج ذیل شخصیات نمایاں تھیں، صدر نیشنل پریس کلب عبدالرازق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، صدر اے کے این ایس سردار زاہد تبسم، صدر کشمیر جرنلسٹس فورم سردار عرفان سدوزئی، سیکرٹری مالیات این پی سی عابد عبااسی سابق صدر خاور نواز راجہ، سابق سیکرٹری عقیل انجم، سینئر نائب صدر محمد اقبال اعوان، جنرل سیکرٹری مقصود منتظر، سیکرٹری مالیات سردار عمران اعظم، جوائنٹ سیکرٹری سردار نثار تبسم، سیکرٹری اطلاعات علی نقوی نے شرکت کی

امجد چوہدری (صداے چنار)، عامر محبوب (جموں و کشمیر)، سردار حمید (کنٹری نیوز)، نثار کیانی (نیل فری)، اعجاز خان (جنت النظر)، جاوید اقبال خان (کشمیر لنک)، چیف ایڈیٹر روزنامہ پکار آزادی شاہد اعوان ،چیف ایڈیٹر روزنامہ اگلا قدم ہارون الرشید ، راجہ ماجد افسر، عبد الرازق بھٹی سردار ندیم اقبال، کاشف میر، کاشف عباسی، عامر ہاشمی، ابو ذر، سردار ظہیر مغل، احسن راجہ ، مفتی عمر فاروق، راجہ شیراز راٹھور، راجہ ظہور عالم، سردار رقیب خان، عطاء الرحمن عباسی، مشتاق اعوان (ن لیگی رہنما)، سردار عثمان کبیر ایڈووکیٹ، مفتی محمد نذیر اعوان اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات شرکت کی ۔
کشمیر جرنلسٹس فورم کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار
اسلام آباد کشمیر جرنلسٹس فورم کے عہدیداران اور ممبرانِ گورننگ باڈی نے فورم کے سینئر ممبر اور سابق جوائنٹ سیکرٹری عابد ہاشمی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر سردار عرفان سدوزئی، سینئر نائب صدر محمد اقبال اعوان، نائب صدر خالد گردیزی، جنرل سیکرٹری مقصود منتظر، سیکرٹری مالیات سردار عمران اعظم، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سردار نثار تبسم، جوائنٹ سیکرٹری حسیب شبیر، غلام نبی کشمیری اور سیکرٹری اطلاعات علی حسنین نقوی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ والدہ کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک عظیم سانحہ ہے، ہم عابد ہاشمی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔فورم کی گورننگ باڈی کے ممبران راجہ ظہور عالم، احسن راجہ، سردار طلحہ جاوید، اللہ داد صدیقی، راجہ خرم، لیاقت مغل، قاضی صغیر اور فوزیہ علی نے بھی مرحومہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہاشمی خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔فورم کے تمام عہدیداران اور ممبران نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ باری تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
پی ایف یو جے کی تعزیت
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) دستور کے صدر حاجی نواز رضا اور سابق صدر شکیل قرار ایڈیٹر روزنامہ کشمیر ایکسپریس میڈم شمیم اشرف ، سابق صدر نشینل پریس کلب فاروق فیصل خان ، نے عابد ہاشمی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔