اسلام آباد ۔ دی مائنڈڈاٹ پی کے
چیرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ آو ملکر ملک و قوم کی تقدیر بدلیں ملک کو عظیم تر بنانا ھے تو نوجوانوں کو تعلیم میں ہنر مندی میں آگے آنا ھو گا پاکستان عوامی قوت پارٹی اپنے منشور و ویثرن کی بدولت روزبروز عوام میں پذیرائی حاصل کر رہی ھے۔
ان خیالات کا اظہار خاقان وحید خواجہ نے کشمیر یوتھ فورم کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا تقریب کا اہتمام راول آڈیٹوریم ہال میں منعقد کیا گیا جس میں آزاد کشمیر کے مخلتف علاقوں سے آکر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں نوجوانوں نے کیثرتعداد میں شرکت کی ۔
خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ تمام نوجوان راول فاؤنڈیشن کے ممبر بنیں تاکہ راول فاؤنڈیشن سے تما سہولیات و کاروبار کے لیے قرضے حاصل کر سکیں اس موقع پر تمام نوجوانوں نے پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب میں جن دوسرے مقررین نے خطاب کیا ان میں وسیم الحق عباسی راجہ فہیم فاروق راجہ اسرار راجہ عابد ابرار حیات سجاد ہاشمی توصیف آصف ایڈووکیٹ آذاد کشمیر یوتھ فورم کے صدر راجہ توقیر آصف شامل تھے