اسلام آباد۔۔ دی مائنڈڈاٹ پی کے
شیر افضل مروت نے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی وزارت اعلی کے پیچھے پڑ گئے ۔ انہوں نے عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے
رکن قومی اسبملی شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ثاقب نثار کے فیصلے کو بیناد بنا کر سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کر رہا ہوں۔ خیبر پختونخوا کی حکومت اپنے کمیشن کے چکرمیں عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں ملنے والی ادویات گجرانوالہ سے خریدی جاری ہے،کے پی میں جعلی ادویات گوجرانوالہ سے خرید کر اسپتالوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔