
بھارتی وزیر اعظم وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر اراکین کی طرف سے پاکستان سے متعلق ریمارکس کے سلسلے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہم لوک سبھا کی انتخابی مہم کے دوران مختلف ہندوستانی رہنماؤں کی طرف سے پاکستان مخالف بیان بازی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھ رہے ہیں ہم ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں ان میں جموں کشمیر تنازعہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں دو طرفہ تعلقات کی حالت اور جوہری صلاحتیوں سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے یہ بیانات پاکستان کے حوالے سے بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بڑھتی ہوئی اندرونی اور بیرونی تنقید سے توجہ ہٹانے کی ایک مایوس کن کوشش ہے پاکستان ماضی میں بھی اپنے دفاع کے عزم کا واضح طور پر مظاہرہ کر چکا ہے اور اگر مستقبل میں بھارت کی جانب سے کسی مہم جوئی کا انتخاب کیا گیا تو ہم اسی عمل سے دریغ نہیں کریں گے ہم پاکستانی سر زمین پر بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل کی مہم کی تفصیلات کو بھی بے نقاب کر چکے ہیں ۔