
اسلام آباد۔۔
پانامہ لیکس کے بعد ایک اور بڑا مالیاتی اسکینڈل دبئی ان لاکڈ سامنے آ گیا۔۔آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ نے تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق دبئی میں سیاست دانوں ،ملٹری افسران اور کاروباری شخصیات کی جائیدادیں ہیں۔۔۔صرف 2سال کے دوران دبئی میں جائیداد کی قیمتوں میں 25فیصد اضافہ۔۔۔
دبئی میں رہائشی جائیداد کی خرید و فروخت میں عالمی سطح پر پاکستان کا چوتھا نمبر۔۔۔ذرائع کے مطابق دبئی میں بڑی اور سینکڑوں پراپرٹیز رکھنے والے پاکستانیوں کے بڑے ناموں میں آصف علی زرداری سمیت شریف خاندان۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر نام بھی سامنے آ سکتے ہیں
۔ڈیٹا لیکس میں پاکستانی دبئی کے مہنگے ترین علاقوں میں بطور پراپرٹی مالکان ظاہر ہوئے ہیں۔دبئی کےعلاقے مرینا، ایمریٹس ہلز، بزنس بے، پام جمیرہ میں، پاکستانیوں کی جائیدادیں
او سی سی آر پی اور نارویجن آؤٹ لیٹ E-24 کی سربراہی میں 6ماہ کی عالمی تحقیق ہوئی جسمیں 58 ممالک کے 74 میڈیا آؤٹ لیٹس کے صحافیوں نے حصہ لیا،
دبئی میں غیر ملکیوں کی جائیدادوں میں بھارت پہلے نمبر پر، 29700 مالکان کی 35000 جائیدادیں ہیں، دو ہزار 22 کے اعداد و شمار کے مطابق دبئی میں بھارتیوں کی جائیدادوں کی مالیت 17ارب ڈالر جب کہ پاکستانی شہریت والے 17 ہزار مالکان کی دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں ہیں ۔
ساڑھے 19 ہزار برطانوی شہریوں کی دبئی میں 22 ہزار جائیدادیں، مالیت 10 ارب ڈال،ساڑھے 8 ہزار سعودی شہریوں کی دبئی میں 16 ہزار جائیدادیں ہیں جن کی مالیت ساڑھے8ارب ڈالر ہے۔