جی بی کی جادوئی آواز کو پذیرائی مل گئی

گلگت بلتستان کے محمد رفیع کہلانے والے فرمان سدپارہ کی عاطف اسلم سے ملاقات ۔۔

0

رپورٹ ۔۔۔مقصود منتظر

گلگت بلستان کو قدرت نے جہاں بے شمارخوبصورتی ، دلکشی اور دلفریب نظاروں سے  نوازا ہے وہیں یہاں کے لوگ بھی با کمال اور باصلاحیت ہیں۔  یہاں کے کئی لوگوں قومی  اور بین الاقومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں ۔ کوہ پیماعلی سد پارہ کو بھلا کون بھول سکتا ہے ۔ 

فرمان علی سدپارہ

حال کی بات کریں۔ یہاں دو تازہ ہوا کے جھونکے یعنی ننھے ویلاگر شیراز اورننھی کرکٹر علیحہ شاہ معصوم عمر میں ہی پوری قوم کے ساتھ عالمی سطح پر بھی  لوگوں کو مثاثر کرچکے ہیں ۔ فٹال کرکٹ اور باکسنگ میں بھی یہاں کے کئی نوجوان سامنے آچکے ہیں ۔

بات یہیں نہیں رکتی ہے ،دلکش علاقے کی جادوئی آواز بھی آج کل لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے ۔۔بات ہورہی ہے فرمان علی سدپارہ کی ۔ ویسے تو سدپارہ خاندان کی کیا ہی بات ہے ۔ اس خاندان نے ہیرے موتے ہی پیدا کیا ۔ کے ٹو سرکرنے والے علی سدپارہ آج بھی دلوں میں زندہ ہیں ۔

سریلی آواز کے مالک فرمان علی سدپارہ کو ۔۔ جی بی کے محمد رفیع ۔۔ بھی کہتے ہیں  کیونکہ ان کی آواز ، ان کا انداز اور سر سنگیت ہو بہو برصغیر کے لیجنڈری گلوکار محمد رفیع جیسا ہے ۔ فرمان جب کوئی گانا گاتا ہے تو آنکھیں بند کرکے سناجائے تو دماغ کی سکرین پر محمد رفیع کی ویڈیو چلتی ہے ۔ محمد رفیع کے جتنے بھی مقبول گانے ہیں وہ سنائی دیتے ہیں ۔  فرمان کے لب ہلتے ہی سننے والے ماضی کے جھروکوں میں چلے جاتے ہیں ، جیسے وہ ستر اسی کی دہائی کے مقبول سنگر محمد رفیع کو لائیو سن رہے ہیں ۔ 

 

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے فرمان سدرپارہ کو اب قومی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان کے گانے کی ویڈیوز دیکھ اور سن کر پاکستان کے بڑے بڑے گلوکار اور سنگیت کار بھی فرمان کی آواز سن کر چونک جاتے ہیں ، کہ ارے یہ تو محمد رفیق کی آواز ہے ۔

آج فرمان علی سے پاکستان کے مایہ ناز گلوکار عاطف اسلم بھی ملے ہیں ۔

فرمان علی سدپارہ کی عاطف اسلم سے ملاقات

فرمان علی نے اس ملاقات کی تصاویر اپنے فیس بک اکاونٹ پر شیئر کیں ۔ لکھا مجھے معروف گلوکار عاطف اسلم سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور یہ وہ لمحہ تھا جس کا میں ہمیشہ سے منتظر تھا ۔ اپنے مصروف شیڈول کے باوجود عاطف اسلم  نے بڑی مہربانی سے مجھ  ملے ۔

ان کی فرمائش پر، میں نے رفیع صاحب کے کلاسیک کے چند خوبصورت گانے گائے، عاطف صاحب نے ناقابل یقین حد تک فراخدلی سے تعریف کی ۔

فرمان علی نے مزید لکھا امید کرتا ہوں کہ وہ آنے والے برسوں تک اپنی مسحور کن آواز سے ہمارے کانوں کو مسحور کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.