
کٹھمنڈو ۔۔۔ صوبی سنگم
برازیل کی وی لاگر نے یہ کیا کردیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر سوالات کی بوچھاڑ جاری ہے۔ لیکن بعض لوگ فرننڈا فار ایور کو داد بھی دے رہے ہیں ۔

ہوا یوں کہ ایڈونچر کی شوقین اور ہیوی بائیک پر دنیا میں سیر و تفریح کرنے والی اٹھائیس سالہ فرننڈا نے حال ہی میں شوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کیا ۔ انہوں نے دو تین تصاویر بھی شیئر کیں اور کپیشن میں لکھا
یہ میرا شوہر ہے ۔ ان کی عمر 58 سال ہے ۔ میں خود اٹھائیس سال کی ہوں ۔ میرے لیے عمر کوئی اہمیت نہیں رکھتی، وہ مجھ سے اتنی ہی محبت کرتا ہے جیسا کہ میرے والدین کرتے ہیں اور میں ان کے ساتھ خوش ہوں۔
باصلاحیت اور خوب رو ولاگر فرنندا نے مزید لکھا یہ میرا پارٹنر ہے اور میں ان کے ساتھ جو سفر کرتی ہوں وہ پرلطف ہوتا ہے ۔
چھیاسٹھ ممالک کی سیر کرنے والی فرننڈا اور اس کے شوہر نے حال ہی میں نیپال کا دورہ کیا۔ بظاہر یہ ان کا ہینی مون ٹرپ تھا ۔ دونوں نے اس یاد گار سفر کو مزید یاگار بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر وہ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب نظر آرہے ہیں ۔
فرننڈا فار ایور کہتی ہے وہ نیچر لور ہے اور اس کا شوہر بھی فطرت کے رنگوں سے پیار کرنے والا انسان ہے ۔ دونوں کی سوچ ملتی ہے اسلیے عمر کی قید سے نکل کر شادی کا فیصلہ کیا ۔
دونوں میاں بیوی اب اکٹھے سیر و تفریحی سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ اور ایڈونچر کے ساتھ ساتھ زندگی کے رنگوں سے بھی خوب انجوائے کررہے ہیں ۔
یار رہے برازیل کی فرننڈا فار ایور اب تک 66 ممالک کا وزٹ کرچکی ہے ۔ وہ یہ سفر موٹر بائیک پر کرتی ہے ۔ ان کاہدف 196 ممالک کا سفر کرنا ہے ۔