
جموں۔۔۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میجر نے خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا
جموں کے اکھنور سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات جالندھر کےتعلق رکھنے والے میجر مبارک سنگھ پڈانے خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مبارک سنگھ پڈا، ایک اے ایس سی افسرتھا ۔ ان کی لاش کو آخری رسومات کے لیے جالندھر لایا گیا۔
میجر پڈا کےگولی چلا کراپنی جان کیوں لی یہ ابھی تک واضح نہ ہوسکا البتہ مقبوضہ کشمیر میں طویل ڈیوٹی اور مجاہدین کے حملوں کا خوف کے باعث آج تک سینکڑوں بھارتی اہلکار خود کشی کرچکے ہیں۔