
اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر غزہ کیمپ میں گھس گئی۔ گارڑی نے کئی افراد کو کچل دیا ۔
حادثہ کے باعث دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ گاڑی کے ٹائروں میں خاردار تاریں پھسنے کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے گاڑی میں سوار شخص کو حراست میں لے لیا۔ گاڑی کو تھانہ کوہسار نتقل کیا جارہا ہے۔اسلام آباد کے ڈی چوک پر فلسطین کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا تھا۔
،شہداء کا جنازہ آج ڈی چوک پر ہوگا،
جماعت اسلامی کے رہنما اور مارچ کی قیادت کرنے والے مشتاق احمد نے کہا ہے کہ سیو غزہ دھرنے پر سڑک پہ بیٹھے مظاہرین پر نامعلوم افراد نے گاڑی چڑھا دی۔
حادثہ میں ایک نوجوان اور ایک بزرگ موقعہ پہ شہید اور کچھ افراد رخمی
حملہ کی ایف آئی آر کاٹ کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے،شہداء کا جنازہ آج ڈی چوک پر ہوگا،