
اسلام آباد ۔۔۔نعیم الاسد
آزاد کشمیر کی بھاری بھرکم کابینہ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ایک اور رکن کو وزارت سے نوازا گیا ۔
آزادجموں و کشمیر کے رکن اسمبلی پیر مظہر سعید شاہ نے وزارت کا حلف اٹھا لیا۔صد بیرسٹر سلطان نے پیر مظہر سعید شاہ سے وزارت کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر جموں کشمیر ہاؤس میں ہوئی۔
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں صدر کے مشیر سردار امتیاز ،سیکرٹری صدارتی امور محمد ادریس عباسی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی
ایڈیشنل سیکرٹری سروسز بشارت نبی نے پیر مظہر سعید شاہ کی وزارت کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا
پیر مظہر سعید شاہ چیئرمین وزیراعظم عنلدرآمد کمیشن تھے