بھارت میں نوجوان۔۔ اگنی ویراسکیم۔۔ سے متنفر،کانگریس  نے سکیم کو فراڈ قرار دیا

سکیم کے بعد نوجوانوں کا بھارتی فوج میں شامل ہونے کا رجحان بہت کم ہو چکا ہے

0

نئی دہلی۔۔

چودہ  جون 2022 کو مودی سرکارنے ریکروٹمنٹ سکیم ”اگنی ویر“ متعارف کرائی ، سکیم کے تحت17سے21سال کے نوجوانوں کو 4سالوں کے لئے بھارتی فوج میں بھرتی کیا جائے گا ، اس سکیم کے حوالے سے بھارتی نوجوان مایوسی کا شکا ر ہیں۔

کانگریس کے صدر راہول گاندھی

 کانگریس رہنماوٴں نے اگنی ویر سکیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب اگنی ویر کو کیوں نافذ کیا گیا ہے؟ کیونکہ نریندر مودی چاہتا ہے کہ فوجیوں کی پنشن کے لئے مختص رقم اڈانی ڈیفنس کمپنی کو ہتھیاروں کی خریداری کے لئے منتقل ہو جائے، اڈانی ڈیفنس کمپنی ہتھیاروں کی خریداری کے لئے امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرے گی، اڈانی ڈیفنس کمپنی وہی ہتھیار بھارتی فوج کو بیچے گی،

راہول گاندہی کہتے ہیں اس سے پہلے ”ہندوستان ائیروناٹکس لمیٹڈ“ اور ”بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ“ جیسی دفاعی کمپنیاں ہندوستانی مسلح افواج کے لئے ہتھیار بناتے اور فروخت کرتے تھے، یہ کام اب اڈانی ڈیفنس کمپنی انجام دے گی، اس سکیم کے تحت ہمارا فوجی بغیر تربیت کے جائے گا اور جان دے کر بھی اسے شہید کا رتبہ اور عزت نہیں ملے گی ، اگنی ویر سکیم ہمارے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے جو 4سال کے لئے فوج میں جائے گا وہ اپنی جان نہیں دینا چاہے گا،

اگنی ویر سکیم کے بارے میں بھارتی ریاست ہریانہ کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کو تیسری بار بھی حکومت چاہیے مگر نوجوانوں کو صرف 4سال کے بعد فوج سے برخاست کر دیا جائے گا، سکیم کے بعد نوجوانوں کا بھارتی فوج میں شامل ہونے کا رجحان بہت کم ہو چکا ہے،

نوجوان کہتے ہیں کہ اگنی ویر سکیم سے قبل ہمارے پاس ٹریننگ کرنے والے نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ تھی جوکہ اب انتہائی کم ہو چکی ہے، یہ حالات صرف ہریانہ تک موجود نہیں بلکہ پورے بھارت کا یہی حال ہے، چار سال کی خاطر کوئی اپنی جان نہیں کھونا چاہتا، اس سکیم کے تحت ایک نوجوان جان سے گیا اور اس کی نعش بھی ایسے ہی بھجوا دی اور شہید کا درجہ بھی نہیں دیا گیا، اگنی ویر سکیم کے تحت آج گراوٴنڈز اور ٹریننگ سنٹرز ویران ہو چکے ہیں،

بھارتی شہری کہتے ہیں کہ نوجوان بھارتی فوج سے مایوس ہو چکے ہیں، اب لوگ بھارت سے باہر جانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ اپنی جائیدادیں بیچ رہیں ہیں، 4سال بعد نوجوان کیا کریں گے؟ وہ ہتھیار چلانا سیکھ لیں گیں اور پھر وہ عسکریت پسندی کریں گے جو ہمارے لئے باعث تشویش ہے، اگنی ویر ایک بے کار اور مضحکہ خیز سکیم ہے، اگنی ویر اسکیم متعارف کروانے سے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ کھل کر سامنے آ گیا، اس امر میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ مودی سرکار اپنے سیاسی مفادات کے لیے ملک کے جوانوں کا سودا کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتی،،

Leave A Reply

Your email address will not be published.