
اسلام آباد۔۔۔

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا دفتر سیل کردیا۔ سی ڈی اے کی طرف سے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ چسپاں کردیا گیا۔
سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے آپریشن کیا گیا ۔ اپریشن میں پولیس کی بھارتی نفری بھی ساتھ ہے ۔انتظامیہ نے ہیوی مشنری کے ذریعے تجاوزات گرادی
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر پولیس نے ایک بار پھر چھاپہ مارا ۔ پی ٹی آئی کے انچارج میڈیا سیل کے مطابق پولیس کے تازہ دم دستے مرکزی آفس پہنچے ہیں پولیس اپنے ساتھ ہیوی مشنری بھی لائی ہے ۔۔
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کیخلاف آپریشن کے حوالے سے سی ڈی اے کا موقف
سی ڈی کے مطابق بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں ، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے کا آپریشن کیا گیا
سیکٹر جی ایٹ فور میں سیاسی جماعت کی طرف ایک پلاٹ پر قائم کی گئ تجاوزات اور غیرقا نونی تعمیرات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ مزکورہ پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے۔
پلاٹ سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کر کے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔ مذکورہ پلاٹ پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اضافی منزل بھی تعمیر کی گئی تھی۔
مزکورہ پلاٹ کے مالک کی طرف سے متعدد دیگر خلاف ورزیاں بھی کی گئ ہیں۔ پلاٹ مالک کو متعدد بار خبردار کرنے کے ساتھ ساتھ نوٹسسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔
اس ضمن میں ایک نو ٹس 19نومبر 2020 کو جاری کیا گیا۔ اسی طرح ایک اور نوٹس 22فروری 2021 کو جاری کیا گیا . خلاف ورزیاں ختم کرنے کے لیے ایک اور نوٹس 14 جون 2022 کو جاری کیا گیا۔
چار ستمبر 2023کو خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے 10 مئی 2024 کو اس پلاٹ کو سر بمہر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن عمل میں لایا گیا ہے۔ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے مہم بلا تفریق شہر بھر میں جاری رہے گی۔