
اسلام آباد ۔۔۔
شہر اقتدار اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دفتر کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی رہنماوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔
سی ڈی اے کی جانب سے تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین اور دیگر رہنما وہاں پہنچے ۔
اس دوران پی ٹی آئی کے رہنما عامر مغل بھی وہاں پہنچے ۔ انہیں پولیس کے جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس اہلکاروں اور عامر مغل کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی
اس کے بعد پولیس عامر مغل کو پکڑ کر لے گئی