
مانسہرہ بالاکوٹ کے علاقےجگن کے مقام پر ریچھ کا خاتون پر حملہ، خونخوار ریچھ نے حملہ کر کے تین بچوں کی ماں کو مار ڈالا، ورثا کا لاش تھانہ بالاکوٹ کے باہر رکھ کر محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف شدید احتجاج کیا، اہلکار اور افسران برطرف نہ ہوئے تو ناران کاغان روڈ بند کرنے کی دھمکی، صوبہ KKP کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں جگن کے مقام پر ریچھ کا دن دہاڑے تین بچوں کی ماں پر حملہ کیا ریچھ کے حملے میں 35سالہ حاتون شدید زخمی ہو گئی، زخمی خاتون جنھیں مقامی افراد نے فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا ، مگر ریچھ کے حملہ میں خاتون جانبز نہ ہوسکی اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئی،ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروئی ہو جو صرف تنخؤاہ بٹورتے ہیں اور جنگلی حیات کو شہروں میں کھلا پھرنے کی اجازت ہے ،جس پر ڈی ایس پی کیڈٹ فاروق نے انھیں یقین دلایا کہ زمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی