
کھٹمنڈو۔۔ مرینہ یوسف
دنیا کے کونے کونے میں مظلوم و محکوم فلسطینیوں کےحق میں صدائیں گونج رہی ہیں اور فلسطین کے پرچم کو لہراجارہا ہے۔ اب ایک باہمت خاتون نے کوہ ہمالیہ کی بلند ترین چوٹی مونٹ ایورسٹ پر بھی فلسطینیوں کا پرچم لہرا کر مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
لبنان کی کوہ پیما نیلی عطار نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مونٹ ایورسٹ پر فلسطینیوں کے حق میں نعرہ بلند کرتے ہوئے پرچم لہرایا۔
نیلی عطار نفسیاتی امور کے ماہر ہیں اور 2022 میں پاکستانی کے ٹو بھی سر کرچکی ہیں
نیلی عطار نے دنیا کے بلند ترین مقام سے اقوام عالم کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ انسانیت کی خاطر جاگ جائیں ۔ ظالم کا نہیں بلکہ مظلوموں کا حامی و ساتھی بنیں ۔
کوہ پیما نیلی عطار نے اس مہم جوئی کے دوران فلسطینی رومال بھی ساتھ رکھا تھا۔ یہ ان کی فلسطینیوں سے محبت کا واضح مثال ہے اور بلکتی انسانیت سے پیار کا بڑا مظاہرہ ہے