
نئی دہلی ۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ 2015 میں پاکستان کی ‘طاقت’ کا جائزہ لینے لاہور گیا تھا۔
ایک انٹرویو میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ بغیر ویزے کے پاکستان چلا گیا میں نے جواب دیا کہ ایک وقت میں یہ میرا ملک تھا۔
انڈیا ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ جب دو ہزار پندرہ میں وہ لاہور گئے تو ایک پاکستانی رپورٹر نے کہاکہ توبہ توبہ بغیر ویزے کے کسیے پاکستان آگئے۔ میں نہیں اسے نہیں بتایا کہ ایک وقت میں یہ میرا ملک تھا۔
مودی کے بقول انہیں اس دورے کی دعوت اس وقت کے وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے دی تھی جن کی نواسی کی اسی روز شادی تھی۔نریندرا مودی نواز کے ہمراہ بذریعے ہیلی کاپٹر ان کی رہائش گاہ جاتی امرا گئے تھے ۔
یاد رہے بھارتی وزیراعظم 2015 میں کابل سے واپی پر اچانک لاہور پہنچ گیا تھا،
مودی نے یہ بھی کہا ہے کہ اگرانیس سو اکہتر میں وہ وزیراعظم ہوتا تو پاکستان سے کرتارپور دوبارہ واپس لے لیتا۔؎
یاد رہے بھارت میں لوگ سبھا کے انتخابات ہورہے ہیں اور ایسے میں بھارتی حکمران بالخصوص بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنما لازما پاکستانی کارڈ کھیلتے ہیں ۔ بھارتی وزیراعطم کا یہ انٹرویو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔