
جسٹس محسن اختر کیانی نے مسنگ پرسنز کے تمام کیسز براہ راست نشر کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کیا ۔جاری حکم نامے کے مطابق وزیر قانون ، سیکرٹری دفاع و داخلہ، سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی، ایم آئی، ڈائریکٹر آئی بی 29 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب۔ عدالت نے قرار دیا کہ مغوی اگر آئندہ تاریخ سے قبل بازیاب ہو جائے تو رجسٹرار آفس کو تحریری رپورٹ پیش کی جائے۔۔
دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ سیکریٹری دفاع بھی عدالت آئیں اور ساتھ ڈیٹا لیکر آئیں ،اور یہ بات بھی سمجھا دیں کہ سیکٹر کمانڈر کے نیچے کتنے لوگ کام کرتے ہیں؟جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ ادارے قوم کے سامنے جواب دہ ہوتےہیں ،