
کعبے کے دروازے کو لوگ ہاتھ لگانے کو خوش قسمتی سمجھتےہیں ،سوچیے جس شخص نے وہ دروازے ڈیزائن کیے ہوں گے وہ کتنا خوش نصیب ہو گا۔
جی ہاں وہ خؤش نصیب کہیں اور سے نہیں بلکہ پاکستان سے تھا ،اور نام عاشق حسین تھا
واقعی عاشق نکلا کعبہ کےدرودیوار بناتے بناتے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔انہوں نےمرکزی دروازے اور حجر اسود کے لیے غلاف ڈیزائن کرنے میں اپنی کاریگری دکھائی ۔
ان کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولپور کے احمد پور شرقیہ سے تھا۔ دستکاری میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا اور ان کی گہری دلچسپی انہیں کعبہ جیسے حسین درودیوار کا دیدار کراتی رہی ۔
اپنی بے مثال شراکت کے ثبوت کے طور پر، محمد عاشق حسین نے صرف کعبہ سے کچھ مٹی کی درخواست کی جو انہوں نے عقیدت کے طور پر رکھی ۔
ایک ماہر کاریگر کے طور پر ان کی میراث اور کعبہ کے ڈیزائن پر ان کا گہرا اثر آنے والی نسلوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔