
نئی دہلی۔۔۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
تقریوں سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 26 مئی کو جنرل منوج سی پانڈے کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔
آرمی رولز 1954 کے مطابق جنرل پانڈے کی ریٹائرمنٹ کی عمر 30 جون کو مکمل ہوگی۔
بھارتی آئین کے مطابق سروس چیفس کی مدت تین سال ہوتی ہے یا وہ 62 سال کے ہونے تک خدمات انجام دیتے ہیں۔
یہ پچھلے پانچ دہائیوں میں پہلی بار ایسا ہوا کہ بھارت میں کسی فوجی سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی۔