
اسلام آباد۔۔
حکومت نے جیسے تیسے آٹے کی قیمت کم کرنےاور مہنگائی کی آگ میں جھلسنے والے عوام کو تو ریلیف دینے کا اعلان تو کردیا لیکن ناجائز منافع خوراور حرام خور اب بھی شہریوں کی کھال اتارنے میں مصروف ہیں ۔
حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمت کم کرنے کے باوجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا مہنگا فروخت ہورہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
شہر اقتدارکی چھوٹی مارکیٹ کے الگ ریٹ ہیں جبکہ سٹور کے الگ ریٹ ہیں۔
سپر اسٹورز پر یوٹیلیٹی اسٹورز کی نسبت فی بیک آٹا 500 روپے سستا فروخت ہورہا ہے ۔
۔ اس حوالے سے جب مقامی خریدار یوٹیلیٹی اسٹورز کی انتظامیہ سے پوچھتے ہیں تو ناجائز منافع خور ایسی ایسی کہانی بتاتے ہیں کہ بندہ حیران و پریشان ہوجاتا ہے۔ بعض شہری کو کہا جاتا ہے کہ جہاں سے سستا مل رہا ہے وہاں سے آٹا لو ۔ یوں حکمران کی ناک کے نیچے یوٹیلیٹی اسٹورز کی اپنی حکمرانی قائم ہے جو کسی کو خاطر میں نہیں لاتے ہیں ۔
دی مائنڈ نے اس حوالے سے جب شہریوں سے جاننا چاہا تو لوگوں کہنا تھا کہ اب آٹے کے ایک بیک پر کس سے شکایت کریں اگر شکایت کربھی لیں تو پھر بھی نہیں ہونا ہے ۔